تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:37

انجم عقیل کو فرار کرنے کا الزام،گرفتار32ملزمان عدالت میں پیش

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد میں فراڈ کے ایک مقدمے میں گرفتار مسلم لیگ نون کے ایم این اے انجم عقیل کو تھانے کے باہر سے زبردستی چھڑالے جانے کے الزام میں گرفتار 32ملزموں کا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ریمانڈ دے دیا ہے ۔ انجم عقیل کو گزشتہ شب تھانہ شالیمار کے عین سامنے بزور طاقت پولیس کی حراست سے چھڑالیئے جانے کے موقع پر 32افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، ان ملزموں کو پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد آج سخت سکیورٹی میں راول پنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے گیارہ ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اکیس کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ، دوسری طرف مفرور انجم عقیل کی گرفتاری کے لیئے پولیس کی ٹیمیں مسلسل متحرک رہیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک تمام صورت حال کو خود بھی مانیٹر کرتے رہے ، مسلم لیگ نون کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی تک انجم عقیل سے رابطہ نہیں ہوا، یہ بھی دیکھنا ہے کہ وہ مفرور ہوا یا وہ اغواء کیا گیا ، اس مبینہ فرار میں اگر کوئی مسلم لیگی کارکن ملوث ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.