تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:19

ملک بھر میں بجلی کا شدید بحران جاری، عوام پریشان

جنگ نیوز -
کراچی…ملک بھر میں بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث باعث جہاں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں وہیں گھریلو صارفین بجلی کی بندش سے پریشانی کا شکار ہیں۔ سندھ کے شہروں حیدر آباد،نواب شاہ ،لاڑکانہ ،میر پور خاص اور جیکب آبا د سمیت مختلف شہری علاقوں میں میں 12 اور دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔گھوٹکی، ڈہرکی ، میرپور ماتھیلو میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ فیصل آباد، ملتان،بہاول پور، ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ آٹھ سے بارہ گھنٹوں تک جاری ہے ۔ شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن،پشین زیارت،ڑوب اور دیگر علاقوں میں پندرہ سے بیس گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جبکہ جعفرآباد اور نصیر آباد کے عوام بھی طویل لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں۔ خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں بھی طویل اور غیر اعلانی لوڈشیڈنگ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.