تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:37

انجم عقیل کیس: گرفتارہونے والے تیرہ افراد کی ضمانت منظور

آج نیوز - مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو پولیس کی حراست سے فرار کرانے کے الزام میں گرفتار بتیس افراد کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ملزمان کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک میں پیش کیا گیا۔ ابتدائی سماعت کے بعد عدالت کے جج ملک اکرم اعوان نے گیارہ ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور انھیں مزید تفتیش کے لیے تھانہ شالیمار پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے اکیس ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ گزشتہ رات نیشنل پولیس فاوٴنڈیشن کرپشن کیس میں گرفتار نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو ان کے سو سے زیادہ حمایتی پولیس کی تحویل سے چھڑا کر لے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.