16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:19
شاہد کپور سوناکشی سنہا کے ساتھ کام کر نے کے خواہش مند
جنگ نیوز -
ممبئی… حال ہی میں اداکار شاہد کپور نے سپرہٹ فلم دبنگ سے با لی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ کام کر نے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سو نا کشی سنہا کو شاہد کپور کے مدِ مقابل ان کی نئی فلم مو سم میں کاسٹ کیا گیا تھا مگر نہ معلوم وجو ہات کی بناء پر عین وقت میں سونا کشی کی جگہ سونم کپور کو اس فلم میں شاہد کی ہیروئن بنادیا گیا۔شاہد کپور نے ایک بار پھر سوناکشی کے ساتھ کا م کر نے کی اپنی اس بے قراری کا اظہار کیا ہے مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ جو ڑی کب اور کس پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آتی ہے۔