16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:19
کراچی:فائرنگ ،پرتشددواقعات میں دو طلب علموں سمیت4افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں دو طالب علموں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ کوسٹ گارڈ اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقے میں ٹمبر مارکیٹ سے آج صبح سویرے دو نوجوانوں کی بوریوں میں بند لاشیں ملیں۔ جن کی شناخت میٹروول سائٹ کے رہائشی تبریز بلوچ اور فیروز بلوچ کے نام سے ہوئی۔ نیپئر پولیس کے مطابق دونوں مقتولین صدر کے ایک اسکول میں نویں جماعت کے طالب علم اور آپس میں دوست تھے۔ انہیں نامعلوم ملزمان نے اغواء کرکے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ پاک کالونی میں لسبیلہ کے قریب مارواڑی محلہ سے ایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی۔ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ سے بھی عمران نامی شخص کی تشدد زدہ لاش ویران مقام سے برآمد ہوئی۔ دونوں افراد کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ گارڈن میں مکی مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کوسٹ گارڈ کا اہلکار منیر احمد اور ماڑی پور میں فائرنگ سے 25 سالہ عابد زخمی ہوگیا۔ سولجرز بازار نمبر 2 میں پلاٹ پر قبضے کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ سے خوف ہراس پھیل گیا۔