تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:19

عراق،کربلا میں کار بم دھماکا،3افراد ہلاک،15زخمی

جنگ نیوز -
بغداد…عراق کے شہر کربلا میں پولیس اہلکار کی کار میں نصب بم پھٹنے سے تین افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ۔حکام کے مطابق بغداد سے جنوب مغرب میں 50 میل کے فاصلے پر کربلا کی سیکورٹی چیک پوائنٹ قائم ہے جہاں یہ دھماکا کیاگیا اور ہلاک افراد میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔اس سے پہلے جمعے کواسپتال کے قریب گیراج کو نشانہ بنایاگیا جس میں 4 افراد ہلاک اور 20 سے زائدزخمی ہوئے تھے ۔گزشتہ روز ہی شمالی کربلا میں کار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.