تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:19

ن لیگ نے انجم عقیل کے فرار کی جانچ کیلئے انضباطی کمیٹی قائم کردی

جنگ نیوز -
لاہور…قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے ایم این اے انجم عقیل کے واقعہ پر راجا ظفرالحق کی سربراہی میں ڈسپلنری کمیٹی قائم کر دی۔ نواز شریف کے سیکریٹری آصف سعید کرمانی کے مطابق انضباطی کمیٹی ایم این اے انجم عقیل کے پولیس حراست سے فرار کی تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ کمیٹی میں اراکین قومی اسمبلی خرم دستگیر، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور مسز نزہت عامر صادق شامل ہیں۔ آصف سعید کرمانی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق انضباطی کمیٹی ایم این اے انجم عقیل کے بارے میں اپنی رپورٹ نوازشریف کو پیش کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.