تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:19

لاہور میں پولیو کے خلاف تین روزہ مہم شروع

جنگ نیوز -
xلاہور …لاہور میں پولیو کے خلاف تین روزہ مہم شروع ہو گئی۔ پانچ سال کی عمر کے بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کا افتتاح ای ڈی او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر عمر فاروق نے کیا۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ لاہور کا کہنا تھا کہ پنجاب ایک سال سے جبکہ لاہور دو سال سے پولیو فری ہو چکا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کریں اور پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ اس موقع پریونیسف اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.