16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:19
ملتان :بستی لابر کے نالہ ولی محمد میں20فٹ چوڑا شگاف
جنگ نیوز -
ملتان …ملتان کی نواحی بستی لابر میں موضع باغ والی میں موجود نالا ولی محمد کا کنارہ ٹونٹے سے 15 فٹ شگاف پڑ گیا۔جس کے باعث پانی قریبی کچی آبادی میں داخل ہوگیا۔جبکہ سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی کپاس کی فصل تباہ ہوگئی۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بند باندھنے کا کام شروع کردیا ہے۔یہاں کیرہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہم نے محکمہ آبپاشی کو کئی روز پہلے ہی اطلاع کردی تھی کہ بند کمزور ہو رہا ہے۔لیکن محکمہ آبپاشی اور انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی۔آج بند کا کنارہ ٹونٹنے کے کئی گھنٹوں بعد ملتان انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائی شروع کی گئی اورشگاف کو پر کرنے کام کام جاری ہے۔