16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:19
پنجاب:سرکاری افسران کو چائے پانی پیش کرنیوالے عملے کی اسکروٹنی شروع
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران کو چائے پانی پیش کرنے والے عملہ اور ان کے نائب قاصدوں کی پولیس اورخفیہ اداروں کے ذریعے اسکروٹنی شروع کر دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے کہنا ہے کہ اس خصوصی مہم کا مقصد سینئر افسروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ ذرائع نے اسے معمول کی کارروائی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پولیس اہلکاروں کی انتہا پسندی کے حوالے سے اسکروٹنی کی گئی تھی اب سینئر افسروں کے پرسنل سٹاف کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ انتہا پسندی اور مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے عملے کو سینئر افسروں کی ڈیوٹی سے ہٹا دیا جائے گا۔