تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:19

انجم عقیل خود پیش ہوجائیں،زیادتی نہیں کی جائے گی،رحمن ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ انجم عقیل جہاں بھی ہیں وہ خودقانون کے سامنے پیش ہوجائیں، ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی۔ وہ اسلام آباد میں اعلی سطح کے ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این جس قدر قانون کا احترام کرتی ہے وہ سب کے سامنے آ گیا ہے۔ دارالحکومت میں اس طرح گولیاں چلانا دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ انجم عقیل کو مارگلہ تھانے کیوں نہیں لے جایا گیا اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور متعلقہ ڈی ایس پی کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.