تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:31

صدارتی ٹیم کوایران لے جانیوالاطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری کی ٹیم کو ایران لے جانے والا سی ون تھرٹی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ہے۔ سی ون تھرٹی طیارہ جس میں صدارتی ٹیم سوار تھی اسے پرواز کے بارہ منٹ بعد واپس اتار لیا گیا، صالح ظفر کے مطابق طیارے میں صدر سوارنہیں تھے، تاہم اس میں صدارتی ٹیم سوار تھی، تاہم طیارہ اُڑنے کے کچھ دیر بعد پرواز نہ ہموار ہوگئی ، جس پر طیارے کو واپس اتارلیا گیا، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ طیارے سے ایندھن خارج ہورہا تھا اور اگر یہ کچھ دیر اور پرواز کرتا تو اس میں آگ لگنے کاخدشہ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.