تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:54

سبی:پولیس کارروائیوں میں چھ ملزمان گاڑیوں ، اسلحے سمیت گرفتار

جنگ نیوز -
سبی…پولیس نے سبی میں دو مختلف کارروائیوں میں چوری ، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث چھ ملزمان کو گاڑیوں اور اسلحے سمیت گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق سبی میں چوری ، رہزنی اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر کیان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پسٹل، پانچ موبائل فون سیٹ اور چار موٹرسائیکلیں برآمد کر لی جبکہ ایک دوسری کاروائی میں گاڑیاں چوری کرنے والے ایک ملزم کو پولیس نے کراچی سے چوری کی گئی دو گاڑیاں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.