16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:46
راجہ ناصر ناروے میں بطور اعزازی سرمایہ کاری قونصلرنامزد
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری...پاکستانی نژاد معروف کاروباری وسماجی شخصیت راجہ ناصر کو حکومت پاکستان نے ناروے میں پاکستان کا اعزازی سرمایہ کاری قونصلر نامزد کیا ہے۔راجہ ناصر علی کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل گجرخان سے ہے اور وہ عرصہ سے ناروے میں مقیم ہیں انہوں نے معروف موبائل ٹیلیفون کمپنی ٹیلی نار کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، یورپ بھر میں مقیم پاکستانیوں نے راجہ ناصر کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہرکی ہے کہ ان کی تعیناتی سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اس موقع پر بعض پاکستانیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آمریت دور کے بعض یورپی ممالک میں نامزدپاکستانی سرمایہ کاری کونسلروں کی کارگردگی کا بھی جائز لیا جائے جو پاکستان میں سرمایہ کاری بھجوانے کی بجائے ذاتی مفادات حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔