تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:30

انجم عقیل کی گرفتاری کا ٹاسک حنیف عباسی کے سپرد

آج نیوز - وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت مری میں اہم اجلاس،انجم عقیل کی پولیس کو حوالگی کا ٹاسک حنیف عباسی کو سونپ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مری میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ روز انجم عقیل خان کے تھانہ شالیمار سے فرار ہونے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے گزشتہ روز ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انجم عقیل خان کو پولیس کے حوالے کرنے کی ذمہ داری مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کو سونپی جائے۔ آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پارٹی کی تمام قیادت یہی چاہتی ہے کہ انجم عقیل خان گرفتاری دے دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.