تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:57

بنگلا دیش:ڈھاکا میں آتشزدگی،47 دکانیں جل گئیں

جنگ نیوز -
ڈھاکا...بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایک بازار میں آگ بھڑک اٹھنے سے کم از کم سینتالیس دکانیں جل گئیں۔اطلاعات کے مطابق آج دوپہر ڈھاکا کے علاقے صدر گھاٹ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائر بریگیڈ کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں تقریباًسینتالیس دکانیں خاکستر ہو گئیں جن میں سے بتیس دکانیں کتابوں کی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے سے سترہ کروڑ ٹاکا کا نقصان ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.