16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:57
رینجرز کی تعیناتی صوبے کا اختیار ہے،وسان
آج نیوز - وزیرداخلہ سندھ منظور وسان کا کہنا ہے رینجرز کی تعیناتی صوبے کا اختیار ہے۔ کٹی پہاڑی پر رینجرز اْن کے حکم سے تعینات کی گئی، صوبے میں امن وامان کی بحالی ان کی ذمہ داری ہے۔ قیام امن کے لیے سب کے ساتھ رابطہ ہے۔وزیرداخلہ سندھ نے کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی۔ میڈیا سے بات چیت میں منظور وسان نے کہاکہ کراچی میں امن قائم کریں گے۔ منظور وسان نے کہا کہ خواب آیا ہے کہ گورنرسندھ عشرت العباد واپس آرہے ہیں۔خواب کبھی کبھی صحیح ثابت ہوتے ہیں۔منظور وسان کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ صوبے کے امن کیلئے پیارسے کام کریں مگر حکومت کی رٹ بھی قائم کرنی ہے۔