16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:47
انجم عقیل واقعے کانوٹس، ڈسپلنری کمیٹی تشکیل
آج نیوز - مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے انجم عقیل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔لیگی قائد کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عقیل انجم کو فرار کرانے کا واقعہ قابل مذمت ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ انہوں نے سینئر رہنما راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں چار رکنی انضباطی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے فرار کی تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے، نواز شریف کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ جلد تیار کی جائے تاکہ انضباطی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ایم این اے خرم دستگیر، مسز نزہت عامر اور طارق فضل چوہدری شامل ہیں۔