16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:57
پشاور: سونے کی قیمت52 ہزار 6 سو روپے کی ریکارڈ سطحپر پہنچ گئی
جنگ نیوز -
پشاور...پشاور میں سونے کی قیمت5 سو 30 روپے اضافے کے ساتھ 52 ہزار 6 سو روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور میں سونے کی قیمتوں میں روز بروز اضا فہ ہو رہا ہے سو نے کی فی تولہ قیمت ایک ہفتہ پہلے 52 ہزار 70 روپے تھی جو اب بڑھ کر 52 ہزار 6 سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 5سو 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے۔