تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:20

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کا ہدف 186 ارب روپے رکھاگیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد...قومی بچت اسکیموں میں رواں مالی سال سرمایہ کاری کا ہدف 186 ارب روپے رکھاگیاہے۔ کم ہدف کی وجہ ان اسکیموں میں اداروں کی سرمایہکاری پر عائد پابندی ہے۔نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیونگز کے ڈائریکٹر جنرل ظفر شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ قومی بچت اسکیموں میں صرف انفرادی طور پر ہی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ ادارے، ان میں سرمایہ کاری کے اہل نہیں ہیں۔ظفر قریشی نے بتایا کہ، بہتر منافع کے باعث گزشتہ مالی سال 230 ارب روپے سرمایہ کاری کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا گیا تھا۔ رواں مالی سال مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 300 ارب روپے رہنے کی توقع ہے۔قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو سہل بنانے اور سرمایہ کاروں کو بہترخدمات کی فراہمی کے لیے قومی بچت مراکز کو خودکار بنایا جارہا ہے۔ اور 90 مراکز کو پہلے ہی خودکار بنایا جاچکاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.