تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:20

لاہور:شاہ زین بگٹی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

جنگ نیوز -
لاہور...جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء اور سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کے پوتیشاہ زین بگٹی کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنے اہل خانہ سمیت بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے ۔شاہ زین بگٹی اپنی والدہ ،اہلیہ اوربچوں کے ہمراہ ازبکستان ائر لائن کی پرواز ایچ وائی 468 سے تاشقند جانا چاہتے تھے ،علامہ اقبال ائر پورٹ کے ایمیگریشن حکام نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں طیارے پر سوار ہونے سے روک دیا، اس موقعے پر شاہ زین نے ناراضگی اور غصے کا اظہار بھی کیا ،تاہم ایمیگریشن انچارج اسد اعوان نے انہیں بتایا کہ ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،اس موقعے پر شاہ زین کے اہل خانہ نے بھی تاشقند جانے سے انکار کردیا،جس کے بعد شاہ زین، فیملی کے ہمراہ ایئرپورٹ سے باہر چلے گئے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.