تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:21

ٹینس اسٹار اعصام الحق اور فاہا اکمل مخدوم کی منگنی

جنگ نیوز -
لاہور...ٹینس اسٹار اعصام الحق اور فاہا اکمل مخدوم کی منگنی کی رسم انجام پا گئی۔ اس پرمسرت موقع پر دونوں انتہائی خوش دکھائی دے رہے تھے۔ منگنی کی تقریب لاہور میں شاہین کمپلیکس میں انجام پائی، جہاں اعصام الحق اور فاہا اکمل نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں۔ فاہا نے گلابی کلر کا کام والا لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ اعصام الحق نے بلیو پینٹ کوٹ پہنا ہوا ہے۔ اس سے ہوٹل پہنچنے پر فاہا اکمل مخدوم نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعصام الحق کے ساتھ شادی ہونا میری خوش قسمتی ہے ، عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار سے منگنی پر بہت خوش ہوں، امیدہے اعصام کے ساتھ اچھی زندگی گزریگی۔ فاہا کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کہتے ہیں کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں۔ان کی منگنی کی تقریب کی کوریج کیلئے میڈیا ٹیموں کی بڑی تعداد موجود تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.