تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:21

پاک امریکا سفارتی روابط بہتری کی طرف جارہے ہیں،دفتر خارجہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد...پاک امریکا سفارتی روابط جاری ہیں،اسٹریٹیجک ورکنگ گروپس دوطرفہ تعلقات کومزیدبہتری کی طرف لیکرجار ہے ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکاباہمی تعلقات کونہایت اہمیت دیتے ہیں۔ پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات رواں ماہ کے آخر میں نئی دہلی میں ہو گی ، جس کے لئے تاریخ کا تعین کیا جارہا ہے۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کی طرف سے14 طالبان رہنماوں کو افغان حکومت کے مشورے سے واچ لسٹ سے ہٹایا گیا ہے، پاکستان افغان حکومت کے فیصلے کی تائید کرتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ دہشت گردی کامقابلہ کرنے کیلئے پاک بھارت تعاون ضروری ہے۔ دفتر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کو دی جانے والی دھمکی سے متعلق سوال پر ترجمان کاکہناتھاکہ دفترخارجہ نے اپنے اہلکاروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے انتظامات کئے ہیں۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.