16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:21
کراچی: گلستان جوہر میں فائرنگ، پی آئی اے پیپلز یونٹی کے صدر جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے محترمہ بے نظیر بھٹو کے سکیورٹی گارڈ اور پی آئی اے سی بی اے پیپلز یونٹی کے صدرعامر شاہ جاں بحق ہوگئے ۔گلستان جوہر میں عامر شاہ ااپنے دوست خالد جاگیرانی کے ساتھ کار میں جارہے تھے کہ کامران چورنگی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے دوست شدید زخمی ہوگئے ۔ انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ، کامران چورنگی پر نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کی اور علاقے میں کاروبار اور دکانیں بند ہوگئیں جبکہ ٹریفک معطل ہوگیا۔ دوسری جانب پیپلز یونٹی اور پیپلز لیبر بیورونے عامر شاہ کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔