16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:36
اشتہاری ایم این اے انجم عقیل نے کوہسار تھانہ میں گرفتاری پیش کردی
جنگ نیوز -
اسلام آباد...مسلم لیگ ن کے مفروراشتہاری رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے گرفتاری پیش کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل نے تھانہ کوہسار میں گرفتاری دی۔ انجم عقیل کو گزشتہ شب تھانہ شالیمار کے عین سامنے ان کے حمایتی بزور طاقت پولیس کی حراست سے چھڑالے گئے تھے ، جس پر تیس سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، ان میں انجم عقیل کے بہنوئی بھی شامل تھے۔ذرائع جیو نیوز کو بتایا ہے کہ انجم عقیل سے مسلم لیگ نون کے رہنماوٴں کا رابطہ ہوا تھاجس کے بعد مفرور ایم این اے نے آج شام تک سرنڈر کرنے کی یقین دہانی کرادی تھی۔