تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:48

لاہور،پی آئی اے کابارات کی کنفرم ٹکٹ پرسیٹیں دینے سے انکار

جنگ نیوز -
لاہور ... اور اب کچھ بات لا ہور کی جہاں۔پی آئی اے نے کراچی واپس جانے والی بارات کی کنفرم ٹکٹوں کے باوجود انھیں سیٹیں نہیں دیں۔اور دولہا دلن سمیت باراتیوں نے رات ایر پورٹ پر گزاری۔دولہا کے والد محمد جاوید نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ ایک روز پہلے اپنے بیٹے کی بارات لے کر لاہور آئے تھے۔ ہفتے کی رات دس بجے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 307 پر دولہا دلہن سمیت دس افرادکیلیے سیٹیں کنفرم تھیں وہ ایک گھنٹے پہلے ایرپورٹ پہنچے تو انھیں یہ کہا گیا کہ وہ لیٹ ہیں۔ اس موقع پر عروسی ملبوسات زیب تن کیے دولہا دلہن پریشان نظر آرہے تھے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے اس معاملے پر موقف دینے سے انکار کردیاتاہم آف دی رکارڈ انھوں نے غلطی تسلیم کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.