16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:52
ہاکی:ہالینڈ نے دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز جیت لی
آج نیوز - ہالینڈ نے دوسرے ہاکی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔ایمسٹرڈیم میں کھیلے جانے والے دورہ یورپ کے آخری مرحلے میں ہالینڈ نے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دی۔ میچ میں پاکستان کا دفاع کافی کمزور دکھائی دیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈچ ٹیم نے پاکستان پر دو گول داغ دیے۔ پاکستان کی جانب سے سہیل عباس نے گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کا خسارہ کچھ کم کیا لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان پہلا ہاکی ٹیسٹ میچ دو دو گول سے برابر رہا تھا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم بدقسمتی سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا کچھ خامیاں ہیں جن اولمپک سے پہلے قابو پالیا جائے گا۔