تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:42

لاڑکانہ:سینٹرل جیل میں قیدیوں کااحتجاج

آج نیوز - مطالبات کے حق میں سینٹرل جیل لاڑکانہ کے قیدیوں نے احتجاج کرتے ہوئے جیل کا ایگ گیٹ توڑ دیا اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے قیدیوں پرآنسو گیس شیلنگ کی اور مزید نفری کو طلب کرلیا۔سینٹرل جیل لاڑکانہ کے قیدیوں کا دیگر جیلوں میں منتقل کیے جانے کے خلاف احتجاج اڑتیسویں روز بھی جاری ہے،جیل میں موجود چار سو بیالیس قیدی آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں۔ احتجاج کرتے ہوئے قیدیوں نے جیل کا ایک گیٹ توڑ دیا اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ جیل انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے قیدیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ہوائی فائرنگ کرکے قیدیوں پر قابو پانے کی کوشش بھی کی۔ پولیس کی بھاری نفری جیل کی چھتوں پر تعینات ہے اس کے باوجود حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.