تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:48

پاکستان میں اب بھی اعلیٰ عہدوں پرمجرم فائزہیں،عمران خان

جنگ نیوز -
لندن ... پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب بھی اعلیٰ عہدوں پرمجرم فائز ہیں ۔ لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں صدر آصف علی زرداری سب سے بڑے مجرم ہیں۔ جبکہ صدر زرداری اور نوازشریف کا موقف ہمیشہ ایک ہوتا ہے،ان کاکہنا تھاکہ نوازشریف اور شہباز شریف ان کی پالیساں اپناتے ہیں کیونکہ ملک میں زیادہ ترخواتین اور نوجوان تحریک انصاف کوپسند کرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ کراچی میں ہلاکتوں سے پتہ چلتا ہے کہ وہاں قانون کی حکمرانی نہیں،اوراپنے ہی لوگوں کو ہلاک کیاجارہاہے۔عمران خان کا یہ بھی کہناتھاکہ ہردن کی طرح ایم کیوایم کا موقف بھی تبدیل ہوتارہتا ہے،کوئی نہیں جانتاکہ وہ کس طرف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.