تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:59

اپناملک کبھی نہیں چھوڑوں گا،معمرقذافی

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا کے رہنما معمرقذافی نے کہاہے کہ وہ اپنے آباوٴاجداد کا ملک کبھی نہیں چھوڑیں گے۔زاویہ میں اپنے ہزاروں حامیوں سے خطاب میں معمرقذافی کاکہنا تھا کہ امریکا اوراس کے مغربی اتحادی ان سے لیبیا چھوڑنے کامطالبہ کررہے ہیں جوایک مذاق ہے۔قذافی نے کہا کہ وہ اپنے پرکھوں کے وطن یاانلوگوں کوکبھی نہیں چھوڑیں گے جنھوں نے ان کے لیے قربانیاں دی ہیں۔انھوں نے اس عزم کااظہارکیا کہ وہ اپنے لوگوں کیلیے قربانی دینے کو تیار ہیں۔اوراپنی زمین کوخیربادنہیں کہیں گے جہاں ان کے بزرگوں نے اطالوی اوربرطانوی استعماری طاقتوں سے جنگ کرتے ہوئے اپنے خون کانذرانہ پیش کیا۔قذافی نے الزام لگایا کہ باغیوں نے مصراتا، بن غازی اورمغربی پہاڑی علاقوں میں لوگوں کویرغمال بنارکھا ہے اورانھیں انسانی ڈھال کے طورپراستعمال کررہے ہیں۔ جنھیں جلدرہا کرالیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.