تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:59

کراچی: مختلف علاقوں میں سیاسی کارکن سمیت 5 افراد قتل

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا،جبکہ فائرنگ کیدیگر واقعات میں رینجرز اہلکار سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے،پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن نمبر 8 میں فٹبال گراوٴنڈ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا،جن کی شناخت ساجد بلوچ،جہانگیر اور زاہد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔فیڈرل بی ایریا میں نصیر آباد کے قریب فائرنگ سے 24 سالہ جواد افضل جاں بحق ہوگیا،ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے مطابق مقتول اے این پی گلبرگ وارڈ کا کارکن تھا۔ایم ٹی خان روڈ پر مسلح ملزمان کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ سے 25 سالہ زران غزالی ہلاک ہوگیا۔،آئی سی آئی پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے محمدزاکر نامی رینجرز اہلکار زخمی ہوا،مچھر کالونی،ملیر، الفلاح سوسائٹی،آگرہ تاج کالونی،لیاری اورنیو کراچی کے علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 مزید افراد زخمی ہوئے۔گزشتہ روز بھی شہر میں فائرنگ کے واقعات میں پیپلز یونیٹی آف پی آئی اے ایمپلائزیونین کے صدرعامر شاہ سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے،جبکہ نیپئر تھانے کی حدود میں واقع ٹمبر مارکیٹ سے 2 افراد کی بوری بند لاشیں بھی ملی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.