17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:59
چین کی اوباما اوردلائی لاما کی ملاقات پرشدیدتنقید
جنگ نیوز -
بیجنگ ... امریکی صدرباراک اوباما نے چین کی مخالفت کے باوجود بدھووٴں کے روحانی پیشوادلائی لاما نے ملاقات کی ہے۔جس پر چین نے شدیدتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکا اورچین کے تعلقات کونقصان پہنچاہے۔ وائٹ ہاوٴس میں ہونے والی ملاقات پینتالیس منٹ تک جاری رہی جس کی تفصیلات منظرعام پرنہیں آسکی ہیں۔وائٹ ہاوٴس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماوٴں کے درمیان چین میں تبتی باشندوں کے حقوق کے تحفط اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔صدراوباما نے زوردیا کہ امریکی پالیسی ہے کہ تبت چین کاحصہ ہے۔اوروہ تنازعات کے حل کیلیے حکومت چین اوردلائی لاما کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے رہیں گے۔دوسری جانب چین نے ملاقات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بیجنگ غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے چین کی تقسیم کی حوصلہ افزائی پر مشتمل سرگرمیوں کا مخالف ہے۔ بیجنگ سے جاری ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کاکہناہے کہ امریکی صدراوردلائی لاما کی ملاقات چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے جس سے چینی عوام کی دل آزاری ہوئی ۔ترجمان نے امریکا پر زور دیا کہ وہ چین کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے۔