تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:59

کراچی: پیپلزیونٹی کے صدر کے قتل پراحتجاج، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

جنگ نیوز -
کراچی: پیپلزیونٹی کے صدر کے قتل پراحتجاج، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

مسافرپریشان، کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی،ترجمان پی آئی اے

کراچی…پی آئی اے کی سی بی اے یونین پیپلز یونٹی کے صدر عامر شاہ کے قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کارکنوں نے کراچی میں جناح ٹرمینل پر پی آئی اے کے آفس بند کرادیے جس کی وجہ سے پی آئی اے کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں جبکہ مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔پیپلز یونیٹی کے مشتعل کارکنوں نے رات آٹھ بجے کے بعد جناح ٹرمنل پر واقع پی آئی اے کا بکنگ آفس ، فضائی میزبانوں کا بریفنگ روم اور مسافروں کے بریفنگ کاونٹرز پر کام بند کرادیا۔ جس کی وجہ سے اندرون ملک اور بیرون ملک آنے اور جانے والی پروازیں متاثر ہورہی ہیں۔پی کے 273 کراچی سے ابوظہبی اور پی کے 213 کراچی سے دبئی جانے والی پروازوں کو ہفتے کی شب رات گیارہ بجے روانہ ہونا تھا جو اب آج صبح دس بجے روانہ ہوں گی۔رات نو بجے اسلام آباد روانہ ہونے والی پرواز پی کے 364 آخری اطلاع تک روانہ نہیں ہوسکی تھی ، اس کے علاوہ لاہور کیلیے اضافی پرواز پی کے 3162 ، اور پرواز پی کے 237کے مسافروں کو بروقت بریفنگ کارڈ بھی جاری نہیں ہوسکے ، ان پروازوں کی روانگی میں بھی کئی گھنٹوں کی تاخیر کاامکان ہے ، دوسری جانب ایرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کو بھی سخت پریشانی کاسامنا ہے ، پی آئی اے کی ترجمان انیسہ رحمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن ندیم یوسف زئی نے فلائٹ آپریشن کی براہ راست نگرانی کیلیے جناح ٹرمینل پر کیمپ آفس قائم کرلیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.