17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:59
کے ای ایس سی ملازمین کاگورنرہاوٴس کے باہردھرناجاری
جنگ نیوز -
کے ای ایس سی ملازمین کاگورنرہاوٴس کے باہردھرناجاری
کراچی…کے ای ایس سی انتظامیہ اور سی بی اے یونین کے درمیان جاری تنازع اور وی ایس ایس کے خلاف گورنر ہاوٴس کے سامنے احتجاجی ملازمین کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے جبکہ غیر اعلانی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثرہیں۔شہر میں چھ سے آٹھ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، جبکہ کیبل فالٹس ، فیڈر ٹرپنگ ،پی ایم ٹی کی خرابی کئی کئی دن درست نہ کیے جانے اورکم اورزیادہ وولٹیج کے باعث قیمتی اشیاء خراب ہونے سے بھی شہری پریشان ہیں۔ ترجمان کے ای ایس سی کا وہی ایک موقف ہے کہ مطلوبہ مقدار میں گیس ملتے ہی لوڈشیڈنگ میں کمی کردی جائے گی اور مرمتی کاموں میں سی بی اے یونین مداخلت کررہی ہے۔دوسری جانب ترجمان سی بی اے نے کے ای ایس سی انتظامیہ کے الزمات کومستردکردیا ہے جبکہ کمپنی کی وی ایس ایس اسکیم کے خلاف ہڑتالی ملازمین کا گورنر ہاوٴس کے سامنے دھرنا تیسرے روزبھی جاری ہے۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق اب تک کسی بھی ملازم کو برطرف نہیں کیا گیا۔