17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:6
لاڑکانہ:70 قیدیو ں نے خو دکو جیل حکام کے حوالے کردیا
جنگ نیوز -
لاڑکانہ. . . . . .. . لاڑکانہ سینٹرل جیل میں پولیس آپریشن کے دوران احتجاج کرنے والے 70 قیدیوں نے خود کو جیل حکام کے حوالے کردیا۔ایس پی سینٹرل جیل لاڑکانہ عبدالغفار ڈہر کے مطابق عدالتی احکامات پر سینٹرل جیل لاڑکانہ سے 200 قیدیوں کو سندھ کی دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کیلئے گزشتہ روزکی گئی کارروائی کے خلاف قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ قیدیوں نے 3 بیرکس کے تالے اور ایک جیل کا دروازہ توڑ دیا۔ ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لیے جیل حکام نے ضلعی پولیس اور رینجرز کے بھاری دستوں کی مدد سے جیل میں آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 70 قیدیوں نے خود کو قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے حوالے کردیا ہے تاہم ہنگامہ آرائی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔