17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:56
لاڑکانہ جیل میں 5 پولیس اہلکار وں کی رہائی کا آپریشن روک دیا گیا
جنگ نیوز -
لاڑکانہ. . . ... . . . .لاڑکانہ سینٹرل جیل 5 پولیس اہلکاروں کی رہائی کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔لاڑکانہ جیل میں5 اہلکاروں کی رہائی اور قیدیوں کی ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن کل شام سے جاری ہے۔ اس دوران 70 قیدیوں نے خود کو جیل عملے کے حوالے کردیا ہے جبکہ دیگر قیدیوں نے 5 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ آپریشن کے خلاف مزاحمت پر قیدیوں کے پتھراوٴ سے ڈی ایس پی سمیت 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ایس پی سینٹرل جیل لاڑکانہ عبدالغفار ڈہر کے مطابق عدالتی احکامات پر سینٹرل جیل لاڑکانہ سے 200 قیدیوں کو سندھ کی دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کے لئے گزشتہ روزکی گئی کارروائی کے خلاف قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ قیدیوں نے 3 بیرکس کے تالے اور جیل کا ایک دروازہ توڑ دیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران قیدیوں کے پتھراوٴ سے ڈی ایس پی محمد علی کھوسو اور ایس ایچ او علی اصغر کنگو سمیت 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے جیل حکام نے ضلعی پولیس اور رینجرز کے تازہ دم دستے طلب کرلئے ہیں۔