تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:51

آئی ایم ایف کا خصوصی مشن 19 جولائی کو پاکستان پہنچے گا

جنگ نیوز -
اسلام آباد .. . . . . . . آئی ایم ایف کا خصوصی مشن 19 جولائی کو پاکستان پہنچے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا خصوصی مشن 19 جولائی کو اسلام آباد پہنچے گا اوروفد کے ارکان اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق کے مطابق آئی ایم ایف وفدکے ساتھ ملاقات میں پاکستانی معیشت اورایف بی آر کی کارکردگی پر گفتگو ہو گی جبکہ ٹیکس ایڈمنسٹریشن ریفارم کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ ٹیکس ایڈمنسٹریشن ریفارم پروگرام 31 دسمبر 2011 کو ختم ہورہا ہے جس کے بعد قومی شناختی کارڈ نمبر ہی ٹیکس دہندہ کا نیشنل ٹیکس نمبر ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.