17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:51
لاہورپولیس کے چھاپے،7افرادگرفتار،آتش بازی کاسامان برآمد
جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .. لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سات افراد کو گرفتار کر کے آتش گیر مواد قبضے میں لے لیا۔پولیس تھانہ فیکٹری ایریا کے مطابق گرفتار افراد میں خالد محمود، محمد علی، عمران، واجد علی، آصف، گلزار احمد، خالد اور شفیق احمد وغیرہ شامل ہیں، ان کے قبضے سے پھلجھڑیاں، پٹاخے، انار اور آتش بازی کا دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔