تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:35

پیپلز یونٹی کے صدر کا قتل ،احتجاج کے باعث پروازیں متاثر،مسافر پریشان

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . .. .. . پیپلز یونٹی سی بی اے یونین کے صدر عامر شاہ کے قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کارکنوں نے کراچی میں جناح ٹرمینل پر پی آئی اے کے آفس بند کرادیے جس کی وجہ سے پی آئی اے کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں جبکہ مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔پیپلز یونٹی کے مشتعل کارکنوں نے عامر شاہ کے قتل کے خلاف رات آٹھ بجے کے بعد جناح ٹرمینل پر واقع پی آئی اے کا بکنگ آفس، فضائی میزبانوں کا بریفنگ روم اور مسافروں کے کاوٴنٹرز پر کام بند کرادیا۔احتجاج کے باعثکراچی آنے اور جانے والی ڈیڑھ درجن کے قریب پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جن مین سات بین الاقومی اور دس ڈومیسٹک پروازیں شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے آج صبح تک پی آئی اے کی جو پروازیں اندرون ملک اور بیرون ملک روانہ نہیں ہوسکی وہ دن دو بجے روانہ ہوں گی۔لاہور ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی پی آئی اے کی تمام پروازیں پانچ سے سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق صبح پانچ بجے کراچی جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہے۔ اس کے علاوہ آٹھ بجے اسلام آباد ساڑھے آٹھ بجے دبئی10 بجے کوئٹہ اور 11 بجے کراچی جانے والی پروازیں دوپہر ایک بجے روانہ ہوں گی۔ پروازوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.