17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:41
اسلام آباد: انجم عقیل ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . .. . . مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رکن ا سمبلی انجم عقیل کو ریمانڈایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق انجم عقیل کو سخت سیکیورٹی میں ریمانڈ کیلئے سول جج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر انجم عقیل کو پولیس کے حوالے کردیا ۔انجم عقیل کو کل راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ن لیگ کے رکن اسمبلی انجم عقیل پر پولیس فاؤنڈیشن میں کرپشن کا الزام ہے۔