17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:25
ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہوگی ،اب انتخابات کاوقت ہے،جاوید ہاشمی
جنگ نیوز -
لاہور. . . .. . . . .. مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہوگی ،اب انتخابات کاوقت ہے۔ٹیک سوسائٹی میں لیکچرکے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کوملک میں بہتری کی سوچ نہیں آتی،ہماری قومی پلاننگ میں خرابیاں موجو دہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ترقی کے راستے اختیار کئے لیکن آپس کی لڑائی میں گنوادئیے۔اس ملک کے 15 بڑے افراد کی جائیدادیں بیرون ملک ہیں۔پاکستان کی لیڈر شپ اگرسوئی رہی توپھرانقلاب آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اگرہم ملک کاسوداکرتے رہے توپھرہم بھی نہیں بچ سکیں گے۔جو سیاستدان زیادہ پڑھ جائے اسے کوئی پارٹی ٹکٹ بھی نہیں دیتی۔مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات کوبرداشت پیداکرکے ہی ٹھیک کیاجاسکتاہے۔ہمیں توڑپھوڑ کی بجائے جوڑتوڑ کی سیاست کرناچاہئے۔صدر زرداری کے مقاصد محدود ہوتے ہیں اس لئے وہ کامیاب ہوتے ہیں۔ہمارے مقاصدوسیع ہوتے ہیں اس لئے ہمیں دیر ہوجاتی ہے۔