17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:25
شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دراندازی،کارروائی پر شر پسند فرار
جنگ نیوز -
لونی فقیراں. . . . .. . .شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے لونی فقیراں میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے شدت پسند امن کمیٹی کے رضاکاروں کی فانرنگ کے باعث فرار ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے لونی فقیراں میں افغانستان سے شدت پسندوں اور غیر ملکی ایجنٹوں نے داخل ہونے کی کوشش کی۔ امن کمیٹی کے رضاکاروں نے ان پر فائرنگ کی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ جس کے بعد شدت پسند واپس افغانستان فرار ہو گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق شواہد ملے ہیں کہ شدت پسندوں کے ساتھ غیر ملکی ایجنٹ بھی شمالی وزیر ستان میں داخل ہونا چاہتے تھے۔