17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:58
لاہور:اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمت میں اضافہ
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . . .لاہور کے اتوار بازاروں میں رمضان سے پہلے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔عوام کی سہولت کے لیے لگائے جانے والے اتوار بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ رمضان کی آمد سے پہلے ہر شے کے ریٹ بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ لاہور کے اتوار بازاروں میں آلو تیس روپے کلو، پیاز اٹھارہ روپے، ٹماٹر اڑتالیس روپے،گوبھی اورٹینڈے چالیس روپے جبکہ کریلے اورشملہ مرچ پچاس روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ پھلوں میں آم ستر روپے اور آڑو اسی روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ کئی مہنگے پھل اتوار بازاروں سے غائب ہیں۔ خریداری کے لئے آئے لوگ بھی مہنگائی کا رونا روتے رہے۔