17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:42
ویمنز ورلڈ کپ فٹبال کا فائنل آج امریکا اور جاپان کے درمیان ہوگا
جنگ نیوز -
ٹورانٹو. . . . .. . .فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ جہاں جاپان کا ٹکراو امریکا سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی تیسری پوزیشن سوئیڈن کے نام رہی۔ فیفاویمنز ورلڈ کپ کے فیصلہ کن مرحلے میں آج امریکا اور جاپان کی خواتین ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ پہلی بار فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی جاپانی ٹیم کے کوچ نوروساساکی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم امریکا کے خلاف دفاعی حکمت عملی اختیار کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی گھبراہٹ کا شکار توہیں لیکن ٹورنامنٹ میں انڈر ڈاگزہونے کے باوجود ابھی تک ان کی ٹیم نے تمام امتحان پاس کئے ہیں۔ اور اگر فتح حاصل ہوئی تو یہ زلزلے سے متاثرہ قوم کے لئے سب سے بڑی خوشی ہوگی۔ ادھر فرینک فرٹ میں جرمن اور جاپانی فینز نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے روایتی کیمونوز میں رقص کیا۔ دوسری جانب دو بار کی عالمی چیمپین ٹیم امریکا اپنے تیسرے ٹائٹل کے حصول لئے پوری طرح تیار ہے۔ امریکی کوچ کے مطابق ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور میچ میں کامیابی کے لئے کھلاڑی بے چین ہیں۔ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں سوئیڈن نے فرانس کو 2-1 کی اسکور لائن سے ٹھکانے لگایا۔