17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:53
آتش بازی کے سامان کی تیاری اورفروخت،وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . .. وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں آتش بازی کے سامان کی تیاری اور فروخت کا نوٹس لے لیا۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ آتش بازی کے سامان کی تیاری اور فروخت پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل کرایا جائے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ اور پولیس سخت اقدامات کرے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آتش بازی پر پابندی کے نفاذ کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔