تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:44

کراچی میں پکڑا جانیوالا اسلحہ اسرائیل سے آ رہا ہے ،وزیرداخلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں پکڑا جانیوالا اسلحہ اسرائیل سے آ رہا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ کسی ایم این اے کے قانون توڑنے کا کوئی جوازنہیں ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اسلام آباد کو بھی فیصل آباد سمجھ کر اسلحہ استعمال کیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک کا کہنا تھا کہ انجم عقیل کا معاملہ قانون کے دائرے میں آچکا ہے وہ اس پر زیادہ بات نہیں کریں گے تاہم جو بھی غلط کرے اسے سزا ضرور ملنی چاہیے، حکومت نے نامعلوم افراد کی بجائے ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کیے۔رحمن ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں 225 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، حکومت کے ایم کیو ایم کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے، الطاف حسین نے صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ تناوٴ وقتی ہے جو جلد ختم ہو جائیگا۔ چودھری شجاعت حسین حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم سے بات چیت کر رہے ہیں، کراچی میں امن کیلئے ایم کیو ایم اور پی پی کا ساتھ چلنا ضروری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.