تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:8

پیپلز یونٹی کے رہنما کا قتل،قومی ایئرلائن کی پروازیں متاثر

آج نیوز - کراچی میں پیپلزیونٹی کے رہنما کے قتل کے بعد پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ جس کی وجہ سے قومی ائیرلائن کی اندرون وبیرون ملک پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ کراچی ،لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی بڑی تعداد شدید پریشان رہی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فلائٹ شیڈول چار بجے تک معمول پر آجائے گا۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پیپلزیونٹی سی بی اے کے چیئرمین عامرشاہ اور ان کے ساتھی کو قتل کردیا گیا۔ جس کے بعد سے قومی ایئرلائن کا عملہ احتجاجا ایئرپورٹ سے غائب ہو گیا۔
ملازمین کے اس احتجاج کے باعث قومی ائرلائن کی پروازوں کا شیڈوٴل درہم برھم ہو گیا۔ لاہور،کراچی اوراسلام آباد ایئرپورٹس پر فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔ پروازوں میں تاخیر اور انتظامیہ کی جانب سے بروقت معلومات فراہم نہ کرنے پرسینکڑوں مسافروں نے ایئرپورٹس پر رات گزاری۔ جس کے بعد ملک کے تمام بڑے ائرپورٹس ریلوے اسٹیشن کی شکل پیش کررہے تھے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ عامرشاہ کے قاتلوں کو سزا ملنی چاہیے مگر پی آئی اے کا عملہ انہیں کیوں سزا دے رہا ہے۔
قومی ائرلائن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عملے کی غیرحاضری کے باعث پی آئی اے کی دو درجن سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ہیں۔ انتظامیہ نے عملے کی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا ہے معاملے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ائرپورٹس پر موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ اگر پی آئی اے فلائٹس کی روانگی میں تاخیر سے متعلق بروقت معلومات مسافروں کو دے دیتی تو انہیں اس پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پرتا۔مسافروں کا کہنا ہے کہ اگرانہیں بروقت اطلاع دے دی جاتی تو وہ وہ یہ بیش قیمت پریشانی مول نہ لیتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.