تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:44

لاہور:رواں ماہ53جرائم پیشہ اور892اشتہاری ملزم گرفتار

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں انوسٹی گیشن پولیس نے رواں ماہ تیرہ گروہوں کے53ارکان اور892اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا۔18 سو46 مقدمات چالان ہوئے جبکہ چار کروڑ سے زائد مالیت کی برآمدگی کی گئی۔سی سی پی او آفس سے جاری ہینڈ آوٴٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔ یکم سے 15جولائی تک مختلف وارداتوں میں ملوث 13گروہوں کے 53 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ڈکیتی اور سرقہ بالجبر کے 131مقدمات چالان کیے گئے ۔مقدمات میں قتل کے22، اغوا برائے تاوان کے تین، ڈکیتی تین ،سرقہ بالجبرکے89اور گاڑیاں چھیننے کے 15 مقدمات شامل ہیں۔ملزمان سے53مسروقہ گاڑیاں اور 44موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.