تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:56

عوام کو دو ارب روپے رمضان پیکیج دیا جارہاہے، پرویز الٰہی

جنگ نیوز -
لاہور…سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے دو ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا جا رہا ہے۔14 اشیاپر خصوصی سبسڈی دی جائیگی۔اسٹیٹ گیسٹ ہاوٴس لاہورمیں یوٹیلٹی اسٹورزکے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ خریداروں کی لائن نہ لگے۔ انہوں نے رمضان پیکیج کو کامیاب کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہتر کارکردگی پر انعام اور ترقی جبکہ غفلت پر سزا ملے گی۔ پرویز الٰہی نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت کے پانچ ہزار سات سو اسٹورز اور آوٴٹ لیٹس پر تمام اشیاء کی وافر مقدار موجود ہونی چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.