17 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:56
18ویں ترمیم پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے، وزیراعظم گیلانی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے سینیٹررضا ربانی اور راجہ پرویز اشرف نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ میاں رضا ربانی نے وزیراعظم کو عملدرآمد کمیشن کے وفد کے دورہ برطانیہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے راجہ پرویز اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ارکان پارلیمان عوامی مسائل کے حل کیلئے عوام کے ساتھ قریبی رابطوں کو یقین بنائیں۔ارکان پارلیمنٹ کو اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی ازخود نگرانی کرنی چاہئے تاکہ ان منصوبوں کے مکمل اقتصادی فوائد سے استفادہ کو یقینی بنایا جاسکے۔